الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دفن کے بعد خواب میں دیکھا کہ زندہ ہے

سوال

ایک لڑکا تقریباً ۲۳ سال عمر کا رمضان المبارک میں سحری کھا کر نماز کے لئے مسجد جا رہا تھا کہ راستہ میں وہ گر گیا ایسا معلوم ہوا کہ اس کو دورہ ہو گیا ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی اس کو دو مرتبہ دورے پڑے تھے، اور وہ راستہ میں ایسی حالت میں تھا جیسے سجدہ کر رہا ہو، اس کے وارثین کو اطلاع دی گئی اور پھر ڈاکٹروں کو دکھلایا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ ختم ہو چکا ہے، لیکن اس کے بشرے و چہرے وہیئت سے مردنی کے آثار آٹھ گھنٹے تک معلوم نہیں ہوئے، بعدہ اس کو دفن کر دیا گیا، رات کو اس کی ہمشیرہ نے خواب میں دیکھا کہ وہ کہہ رہا ہے، میں تو…

جواب

جب ماہر ڈاکٹر نے دیکھ کر تجویز کر دیا کہ موت واقع ہو گئی ہے اور اس یقین کے ساتھ اسکو دفن کیا گیا تو محض خواب کی بناء پر قبر کھودنے کی اجازت نہیں کذا فی الشامی خواب شرعی حجت نہیں ہے کہ اس کا یقین ضروری ہو، اچانک اس طرح موت واقع ہو جانے سے عامۃً تعجب بھی ہوتا ہے اور ذہنوں میں خیال رہتا ہے بسا اوقات اسی کے مطابق خواب نظر آ جاتا ہے، اگر واقعۃً وہ زندہ دفن کر دیا گیا اور خواب پر…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو