میت نے خواب میں بتایا کہ میں زندہ ہوں
سوال
مسماۃ فاطمہ کا انتقال ہو گیا، جس کو آج ۲۳ ر یوم ہوتے ہیں، اس درمیان میں مرحومہ مختلف رشتہ داروں کے خواب میں آئی جس میں یہ مطالبہ ضرور ہے کہ میں زندہ ہوں، مجھے نکال لیا جائے، وفات ولادت کے سلسلہ میں ہوئی تھی، شوہر کا مطالبہ قبر کھودنے کا ہو رہا ہے، شرعاً کیا حکم ہے، اور یہ موت شہادت کے حکم میں ہے یا نہیں؟
جواب
بچہ پیدا ہونے میں جس کا انتقال ہو جائے وہ بھی شہید ہے۔ ایسے خواب کی بناء پر قبر کھودنا درست نہیں، قبر میں رکھنے کے بعد برزخ کے امور شروع ہو جاتے ہیں، بعض دفعہ احوال اچھے نہیں ہوتے تو میت کے متعلق بدگمانی اور بد گوئی ہوتی ہے، بعض دفعہ ہیبت ناک احوال دیکھ کر قبر کھودنے والے پر و بال آجاتا ہے، وہ پاگل یا بے چین ہو جاتا ہے، اس لئے ہرگز قبر نہ کھودی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔