الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دفن میت کے بعد قبر پر پانی چھڑکنا

سوال

مردے کو دفن کرنے کے بعد مٹی ڈالنے کے بعد اسکے اوپر پانی تین مرتبہ مثل تین مشکیزہ سر سے پاؤں تک ڈالتے ہیں، اور کچھ آیت پڑھتے ہیں، اسکی اصل کہاں تک ہے، کوئی مستحب ہے یا کسی حدیث وغیرہ سے ثابت ہے، مدلل تحریر فرمائیں، اور اسکو ضروری سمجھنا کیسا ہے؟

جواب

دفن کرنے کے بعد قبر پر کچھ پانی ڈال دینا تا کہ مٹی منتشر نہ ہو جائے مستحب ہے، تین مشکیزہ کی قید نہیں۔ دفن کے بعد سر کی جانب سورہ بقرہ کا اول رکوع اور پیر کی جانب اس کا آخری رکوع پڑھنا بھی حدیث شریف سے ثابت ہے جیسا کہ مشکوۃ شریف میں ہے مگر یہ بھی مستحب ہے فرض سمجھنا غلط ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو