الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کسی کی زمین میں اپنی میت کو دفن کرنا

سوال

کریم اللہ خانصاحب کا ایک پرائیوٹ ذاتی خاندانی ملکیت کا قبرستان ہے، اس قبرستان میں صرف ان ہی خاندان کے مردے دفن ہوتے رہے ہیں، لیکن کسی ہمدردی سے زید کو اس شرط پر اپنے مردے دفن کر نیکی اجازت دیدی تھی کہ وہ بغیر اجازت منتظم و متولی اپنے مردے دفن نہ کرے، اب جب کہ جگہ کم ہونے کی وجہ سے موجودہ منتظم و متولی قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے، ایسی صورت میں بلا اجازت جبراً غیر کی ملکیت میں زید کے ورثاء کو مردے دفن کرنا جائز ہے، یا نہیں؟ اور مردے اور ان کے ورثاء پر کوئی مواخذہ یا عذاب تو نہیں ہے؟

جواب

اگر وہ قبرستان مملوک ہے، وقف عام نہیں تو کسی کو اپنا مردہ بغیر اجازت مالک وہاں دفن کرنا درست نہیں، اگر زید کے ورثاء بلا اجازت مالک وہاں دفن کر دینگے، تو نا جائز فعل کے مرتکب ہو نگے مالک کو اختیار ہوگا کہ اپنی زمین کو خالی کرنیکا مطالبہ کرے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو