پرانی قبر میں سر ملا تو اس کو کیا کیا جائے؟
سوال
تالاب کھودتے کھودتے چار ہاتھ کھودنے کے بعد انسان کا سر ملا، معلوم ہوا کہ یہاں بہت زمانہ پہلے کی قبر ہے، تو اب کیا کیا جائے؟ آیا چھوڑ دیا جائے یا کوئی صورت ہے اور جان بوجھ کر قبر پر کوئی تالاب کھودنا یا کوئی مکان بنانا یا درخت لگانا جائز ہے یا نہیں، صدقہ دینا ہو گا یا اور کچھ کرنا ہو گا؟
جواب
اگر قبرستان بہت پرانا ہو کہ وہاں میت موجود نہیں بلکہ مٹی ہو چکی ہو اس کو کھود کر وہاں دوسری میت کو دفن کرنا درست ہے، اگر پرانی میت کے کچھ نا تمام اجزاء کوئی ہڈی وغیرہ نکلے تو اس کو اسی قبر میں ایک طرف کو دفن کر دیں باہر نکال کر نہ پھینکیں، اگر پرانا قبرستان مملوک ہو تو اس کو دوسرے کام میں لانا مکان بنانا، باغ لگانا بھی درست ہے، اگر وقف ہو تو اس کو دوسرے کام میں لانا جائز نہیں،…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔