دفن کے وقت اگر بتی جلانا بعد دفن دعا کرنا
سوال
قبرستان میں اگر بتی لوبان جلانا کیسا ہے، قبر پر دونوں ہاتھ اٹھا کر فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟
جواب
قبرستان میں اگر بتی اور لوبان جلانا نہیں چاہئے، میت کو غسل دیتے وقت اسکے تختے کو دھونی دینا درست ہے، جس پر غسل دیا جائے، نیز کفن کو دھونی دے کر میت کو پہنایا جائے۔ باقی قبر پر ثابت نہیں ہے، بدعت اور منع ہے، بہتر یہ ہیکہ بغیر ہاتھ اٹھائے فاتحہ پڑھی جائے، اگر ہاتھ اٹھانا ہو تو قبر کی طرف پشت کرے اور قبلہ کی طرف رخ کرے، ایسا کرنا حدیث شریف سے ثابت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔