دفن میت کے بعد دعا اور الفاتحہ
سوال
میت کو قبر میں دفن کرنیکے بعد دعا کرنا کہ اللہ پاک سوال قبر کے جواب میں اسکو ثابت قدم رکھے، اور آخر میں الفاتحہ کہہ کر کچھ پڑھتے ہیں تو یہ حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟
جواب
میت کو قبر میں دفن کرنے کے بعد دعا کرنا کہ اللہ پاک سوال قبر کے جواب میں اس کو ثابت قدم رکھے اور اسکی مغفرت فرمائے، حدیث شریف سے ثابت ہے۔ مشکوۃ شریف میں یہ حدیث موجود ہے۔ لیکن الفاتحہ کا طریقہ ثابت نہیں، اسکو ترک کرنا چاہئے، اور حضور ﷺ کا طریقہ اختیار کیا جائے کہ یہی ہدایت و نجات کا ذریعہ ہے : مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدُّ. متفق عليه
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔