نماز جنازہ میں کچھ لوگوں کا محض تماشا بینوں کی طرح کھڑے رہنا
سوال
جنازہ کے ساتھ پچاس ساٹھ آدمیوں کا مجمع ہے لیکن صلوٰۃ جنازہ ادا کرنے کے وقت صرف دس پندرہ آدمی نماز پڑھتے ہیں اور باقی مثل تماشا بینوں کے کھڑے رہتے ہیں یہ بقیہ لوگ مسلمان تارک فرض کفایہ ہوں گے یا نہیں اور ان پر کچھ گناہ ہوگا یا نہیں حالانکہ کوئی عذر مانع شرکت نماز سے بھی نہیں۔ کراہت وغیرہ مفصل و مبرہن فرمائیں۔
جواب
جب کچھ لوگوں نے نماز جنازہ پڑھ لی تو فرض کفایہ ہونے کی وجہ سے سب کے ذمہ سے ساقط ہو گئی لیکن ثواب صرف ان کو ملا کہ جنہوں نے نماز پڑھی نماز پڑھتے وقت باقی لوگوں کا تماشہ بینوں کی طرح کھڑے رہنا اور نماز میں شریک نہ ہونا انتہائی بے حسی اور بے مروتی ہے، حقوق میت اور احترام نماز دونوں کے خلاف ہے۔ والصلوة عليه اى على الميت فرض كفاية بالاجماع اهـ (در مختار ص: ۶۰۶، ج:۱)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔