ہندو مسلم کے جنازہ میں تمیز نہ ہو تو کفن دفن کی کیا صورت ہو؟
سوال
ایک مکان کے اندر ایک ہندو اور ایک مسلمان میں مکان میں آگ لگ گئی، دونوں جل گئے جس کی کوئی بھی شناخت نہیں ہوسکی، تو اب اُن کی نماز جنازہ اور کفن دفن کس طرح ہوگا؟ فقط
جواب
اگر کوئی شناخت نہیں تو دونوں کو غسل و کفن دے کر ایک ساتھ سامنے رکھ کر نماز جنازہ پڑھی جائے اور نیت جنازہ مسلم کی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔