کلمہ طیب وغیرہ لکھ کر میت کے گلے میں لٹکا دینا
سوال
روشنائی سے کلمۂ طیب و کلمہ شہادت اور آیۃ الکرسی مع بسم اللہ لکھ کر میت کے گلے میں لٹکا دیتے ہیں اور اس کو کار ثواب تصور کرتے ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ کسی حدیث یا فقہا ء امت کے قول سے ثابت ہے؟
جواب
ایسا کرنا شریعت سے ثابت نہیں ہرگز ایسا نہ کیا جائے، قبر میں میت کا بدن پھٹنے اور اس کی آلائش لگنے سے اس لکھے ہوئے کا احترام باقی نہیں رہتا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔