افتتاح دوکان پر ست نارائن کی پوجا
سوال
ایک مسلمان نے اپنی دوکان کا افتتاح کیا۔ اس نے ایک پنڈت سے دوکان کے اندر و باہر ست نارائن کی پوجا کرائی، پوجا کا پرشاد بھی بانٹا گیا، اس طریقہ سے اس نے ہزاروں روپیہ خرچ کیا چند مسلمانوں نے دیکھا تو اعتراض کیا۔ تو مالک دوکان نے کہا کہ ہمارے یہاں جو ملازم غیر مسلم ہیں ان کی خواہش تھی کہ اس رسم افتتاح کے موقع پر ہم بھی پوجا کریں گے۔ اب اس فعل کے کرانے یا کرنے میں گناہ کبیرہ ہوا یا شرک ہوا؟ نوٹ: پوجا کے ختم پر رنڈیوں کا ناچ گانا بھی ہوا۔
جواب
رسوم شرکیہ کی اعانت بھی سخت گناہ ہے، جو کہ شرک کے قریب ہے رنڈیوں کا ناچ گانا بھی حرام ہے۔ ایسی چیزیں حق تعالیٰ کے غضب اور لعنت کو کھینچنے والی ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔