خود کو غیر مسلم کہہ کر غیر مسلم لڑکی سے بطریقہ غیر مسلم نکاح کرنا
سوال
کسی مسلمان شخص نے کسی غیر مسلم لڑکی سے اپنے آپ کو غیر مسلم کہہ کر بطريقة غیر مسلم شادی کر لی سال بھر بعد اپنے آپ کو مسلمان کہا اور اس لڑکی کو بھی مسلمان بنالیا اس آدمی کی پہلی بیوی جو مسلمان ہے کو عرصہ تین سال سے کوئی نان نفقہ یا حقوق زوجیت ادا نہیں کیا اس صورت میں زوجہ اول کو جو مسلمان ہے طلاق پڑ گئی یا نہیں؟ وہ عدالت سے طلاق لیکر دوسری جگہ شادی کر سکتی ہے یا نہیں؟
جواب
جب اسنے کہا کہ میں مسلمان نہیں ہندو ہوں تو اسکا نکاح سابقہ بیوی سے ختم ہوگیا قانونی تحفظ کیلئے عدالت سے بھی فعل مختار کا فیصلہ لے لے پھر اپنا دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔