حضور ﷺ کے والدین کا بعد وفات زندہ ہونا اور کلمہ پڑھنا
سوال
ایک شخص کہتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قبرستان جا کر اپنے والدین کو زندہ کیا اور انکو مسلمان کیا، یہ کونسی حدیث کا مضمون ہے، اگر یہ بات غلط ہے تو کہنے والا حضور ﷺ پر بہتان رکھتا ہے یا نہیں؟ اور پھر آپ ﷺ کا ہی کلمہ پڑھتا ہے، یہ کیسا مسلمان ہے؟
جواب
حضرت رسول مقبول ﷺ کے والدین کا اللہ کے حکم سے زندہ ہونا اور کلمہ پڑھ کر انتقال کر جانا صحاح میں تو موجود نہیں، البتہ سیوطی نے ایسی بھی روایت نقل کی ہے۔ اس لئے اس پر تشدد نہ کیا جائے، بلکہ خاموشی اختیار کی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔