اپنی نصیحت پر خود عمل
سوال
مندرجہ ذیل واقعہ حضور ﷺ کا ہے یا کسی امام یا بزرگ کا؟ کہ ایک بڑھیا ان کے پاس آئی اور کہا کہ میرا لڑکا گڑ بہت کھاتا ہے، نصیحت فرمادیجئے۔ جواب میں فرمایا میں بھی گڑ کھاتا ہوں، پہلے میں کھانا ترک کر دوں تب نصیحت کروں گا۔ پہلے انہوں نے کھانا چھوڑا، پھر نصیحت فرمائی، جن صاحب کا واقعہ ہو تفصیل سے بیان کر دیجئے۔
جواب
یہ واقعہ حضور ﷺ کا نہیں اور کسی بزرگ کا ہوگا۔ فی نفسہ یہ بات صحیح ہے کہ دوسرے کے حق میں نصیحت کارگر جب ہوتی ہے کہ ناصح خود بھی اس پر عامل ہو۔ کہا اس کا ہرگز نہ مانے گی دنیا جو اپنی نصیحت پر عامل نہ ہو گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔