الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

والدین علم دین سے روکیں تو کیا کریں

سوال

زید تحصیل علوم دینیات کر رہا ہے اور اس کا رجحان دیوبندی کی طرف ہے اور اس کے باپ اور عزیز واقارب اس کو روکتے ہیں ایسی حالت میں اگر زید اپنے باپ اور عزیز و قریب کے حکم کی تعمیل کرتا ہے۔ تو یہ فعل زید کا بہتر ہے یا نہیں۔ فقط والسلام

جواب

بقدر ضرورت تو تحصیل علم ہر شخص کے ذمہ ضروری ہے۔ اگر والدین اس سے روکتے ہیں تب تو والدین کی اطاعت زید کے ذمہ واجب نہیں بلکہ نا جائز ہے۔ سرور کا ئنات ﷺ کا ارشاد ہے کہ خالق کی معصیت میں مخلوق کی اطاعت جائز نہیں ہے اور تبحر جمیع علوم میں فرض کفایہ ہے۔ اس سے اگر روکتے ہیں تو زید کو ان کی اطاعت ضروری ہے اور بستی میں ایک عالم ہونا بھی لازم ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو