الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شفاء مریض کیلئے آیات قرآنیہ پر اجرت لینا

سوال

کسی بیماری کی شفایابی کے لئے قرآن خوانی کرنا جائز ہے یا کہ نہیں؟ جبکہ پیسہ بھی لے، بعض حضرات علاج کہہ کر پیسہ لینا جائز بتاتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ یہ علاج کے درجہ میں ہے، ایصالِ ثواب کے لئے نہیں ہے؟

جواب

اگر علاج مقصود ہے اور تجربہ سے ثابت ہے کہ اس طرح پڑھنے سے شفا ہو جاتی ہے، تو اس پر اجرت لینا درست ہے، بعض صحابہ نے شفاء کے لئے پڑھنے پر اجرت لی ہے، اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو درست فرمایا ہے، بخاری شریف کتاب الطب باب الرقى بفاتحة الكتاب ص ۸۵۴ میں یہ حدیث شریف مذکور ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو