ہنڈی اور منی آرڈر
سوال
ہنڈی لینا اور دینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز نہیں تو منی آرڈر کرنا کیوں جائز ہے؟ منی آرڈر میں بھی بعینہ جمع کردہ روپئے مرسل الیہ کو نہیں ملتے؟
جواب
ہنڈی کو فقہاء نے مکروہ لکھا ہے، ردالمحتار ج ۴ رص ۲۹۵ و منی آرڈر کو بھی فتاوی رشیدی فتاوی اشرفیہ وغیرہ میں منع لکھا ہے، البتہ امداد الفتاوی میں جواز کی تاویل بھی لکھی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔