خادمہ کی اجرت کھانا کپڑا مقرر کرنا
سوال
ہمارے یہاں ایک مامی کھانا پکاتی ہے، اس سے طے ہے کہ دونوں وقت کا کھانا اور ناشتہ اور عید و بقر عید میں ایک ایک جوڑا کپڑا دیں گے، یہ نہیں طے کیا کہ کھانا اور ناشتہ میں کیا دیں گے، گھر کے اندر حسب حیثیت حلوہ مٹھائیاں وغیرہ بنتی ہیں، ان میں سے بھی ان کو قدرے کھانے کے لئے دیا جاتا ہے، اگر زیادہ دیں تو صدقہ بغرض ثواب اپنے مردوں کو دے سکتے ہیں، اور مردوں کو ثواب پہنچ جائے گا؟ یا زکوۃ بقدر صدقہ جو زائد ماما کو دیں ادا ہو جائے گی، بشرط نیت ادائے زکوۃ؟
جواب
کھانے کپڑے مقررہ کے علاوہ بطور انعام جو کچھ مثلاً عید بقر عید کے موقعہ پر دیا جائے اس کو صدقہ وزکوۃ میں محسوب کیا جا سکتا ہے۔ تنبيه: صرف کھانے کپڑے پر ملازمت کا معاملہ درست نہیں ہے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔