الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

پرانے ملازم کو تنخواہ دینا جب کہ وہ کام کرنے سے معذور ہے

سوال

زید عرصہ ۳۵ سال سے مدرسہ میں ملازم ہے، وہ ہر سال سال میں دوماہ چندہ بھی لاتے رہے، اب بہت کمزور ہو گئے ہیں، کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے، اب جو مدرس چندہ لاتے ہیں، ان کی اس ماہ کی ڈیوٹی کی بھی تنخواہ دی جاتی ہے، تو قدیم مدرس کو ۲۰/ سال کی ڈیوٹی کی تنخواہ دینا کیسا ہے، جب کہ وہ بیمار ہے، اور ذریعہ معاش سے بالکل مجبور ہے؟

جواب

کیوں کہ پہلے سے ان کے متعلق اس کام کی ڈیوٹی تنخواہ کا کوئی معاہدہ اور تذکرہ نہیں تھا، اب گذشتہ ۲۰ سال کی اسطرح تنخواہ دینے کا حق نہیں، آئندہ اگر کچھ طے کر دے، تو اس کے موافق عمل درست ہوگا، اگر وہ منتظم کا کام کر سکتے ہیں اور اس میں ان کو سہولت ہے تو منتظم بنا کر رکھنا درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو