ملازمت کے وقت میں دوسرا کام
سوال
ملازم پیشہ جس نے اپنا پورا وقت ماہانہ ملنے والی تنخواہ کے عوض لگا رکھا ہے، اگر وہ بوقت فرصت یا ڈیوٹی خالی ہونے کے وقت کچھ کام کرے تو صحیح ہے یا نہیں؟
جواب
اگر ملازمت کام کی ہے کہ اتنا کام کرنا ہو گا تب تو خالی وقت میں اپنا کام کرنا درست ہے، اگر ملازمت وقت کی ہے تو درست نہیں، الا یہ کہ اجازت ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔