کافر کا جانور ذبح کرنا اور اجرت لینا
سوال
اگر کوئی کافر کسی مسلم سے بکری یا گائے وغیرہ ذبح کرائے تو کرنا چاہئے کہ نہیں؟ اور اگر ذبح کرے تو سنت طریقہ سے کرے، یا ایسے ہی ذبح کر دے، بغیر بسم اللہ کے اور کافر یا مسلمان ذبح کرنے کے بدلے ذبیحہ کا گوشت یا کچھ پیسے دے تو اس کا لینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
سنت طریقہ پر ذبح کر دے، ذبح کرنے کی اجرت میں پیسہ دینا اور لینا درست ہے، اجرت میں اس ذبیحہ کا گوشت تجویز کرنا درست نہیں، كذا فی رد المحتار والہندیہ۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔