الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حج سے پہلے پہنچنے والا مکہ معظمہ میں مقیم ہے یا مسافر

سوال

جو شخص یکم ذی الحجہ کو مکہ شریف پہنچے اور ہمیں روز قیام کی نیت کرے اور حج سے فارغ ہو کر اکیس کو مدینہ طیبہ جانے کا قصد کرے تو وہ شخص قیام مکہ معظمہ میں نماز پوری پڑھے گا یا قصر کرے گا، ایسا شخص مقیم ہے یا مسافر؟

جواب

وہ شخص مقیم نہیں بلکہ مسافر ہے اسکو چاہئے کہ مکہ مکرمہ میں بھی قصر کرے اور منی، عرفات، مزدلفہ میں بھی قصر کرے، البتہ اگر مقیم امام کے پیچھے پڑھے گا تو قصر نہیں کریگا، بلکہ اتمام کریگا، جیسا کہ ہر مسافر کا حال ہوتا ہے۔ البحر الرائق ج ۲ ص ۱۴۳ الجواب وبالله التوفيق: (۲۱)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو