الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غیر مسلموں کا حرم میں داخلہ کیوں ممنوع ہے

سوال

مکہ مکرمہ میں غیر مسلموں کو داخل کیوں نہیں ہونے دیتے جب کہ ہمارے ہندوستان میں مسلمان اور ہندو ملکر رہتے ہیں اور تمام ہندو لوگ مسلمان پیروں کی زیارت پر جاتے ہیں؟

جواب

شاہی دربار میں وہی جاسکتا ہے جس کے پاس شاہی پروانہ ہو، دوسرا شخص نہیں جاسکتا، شاہی پروانہ ہے ایمان جس کی علامت ہے کلمہ ”لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ الله“ہندو بھی اپنے مخصوص اور متبرک مقامات میں دوسروں کو آنے کی اجازت نہیں دیتے، بعض تیر تھ ایسے ہیں کہ وہاں کوئی غیر ہندو غسل (اسنان) نہیں کر سکتا نہ عام مساجد کے یہ حال ہیں نہ عام مندروں کے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو