الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو شخص مکہ سے جدہ آئے کسی ضرورت کے لئے پھر مکہ واپس جانے کے لئے کیا احرام کی ضرورت ہے

سوال

اگر جدہ کو میقات مانا جائے، تو مکہ سے جولوگ کام کاج کے لئے جدہ آتے ہیں، جدہ سے مکہ واپس ہوتے وقت احرام لازم نہ ہونا، جواب تحریر فر مایا گیا ہے، اس کی وجہ کیا ہے، کہ میقات میں رہنے والا اور جو ان کے حکم میں ہو کسی ضرورت کے لئے مکہ جائے تو احرام ضروری نہیں ہوتا، بعض لوگوں کا خیال یہ تھا کہ جب میقات پر واپس آ گیا ہے، تو پھر سے احکام دخول مکہ کے لئے دوسرا احرام ضروری ہوگا، مہربانی فرما کر دونوں مسئلوں کا جواب روانہ فرمائیں؟

جواب

جس مقام سے بغیر احرام کے آگے حرم کی طرف جانا نہیں، اس مقام سے خروج کے بعد بغیر احرام دوبارہ مکہ معظمہ جانا درست نہیں، اگر جدہ کو بالفرض میقات تسلیم کیا بھی جائے، تو جب جدہ سے نکل جائے گا، پھر دوبارہ داخل ہونا پایا جائے گا، تو دوبارہ احرام باندھنا لازم ہوگا محض جدہ میں داخل ہونے کی وجہ سے دوبارہ احرام لازم نہیں ہوگا، میقات سے تجاوز جب ہو گا کہ جدہ سے دوسری طرف نکل جائے یا

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو