میقات کا علم نہ ہو تو تحری کرے / مکی اگر جدہ جائے تو واپسی پر احرام لازم ہے یا نہیں / احرام کے بعد میقات سے خارج ہونا
سوال
ایک آفاقی شخص میقات پر پہنچ کر احرام پہنتا ہے اور نیت حج یا عمرہ کرتا ہے، مگر جدہ پہنچ کر احرام کی حالت میں میقات مدینہ ذوالحلیفہ سے بھی باہر ہوکر مدینہ شریف جاتا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسے محرم کو جس نے میقات پر پہنچ کر احرام پہنا اور نیت کی ہے، قبل حج یا عمرہ دوسری آفاقی میقات سے باہر نکل جانا درست ہے، کیا اس پر کوئی کفارہ ہے، میقات ہی سے جو اس نے احرام پہنا ہے، اس سے تو بظاہر لازم آتا ہے، کہ وہ سوائے مکہ کے کہیں نہ جائے، نہ کہ آفاقی میقات سے گذر جانا۔ بینوا تو جر وا!
جواب
اس پر بھی کوئی کفارہ نہیں ممنوعات احرام سے بچتار ہے، بغیر حج یا عمرہ کئے احرام سے حلال نہ ہو، یہی احرام کا احترام ہے، میقات سے خارج ہو جانا احرام کے منافی نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔