حج کے لئے بدلا ہوا روپیہ ناکافی ہو تو اپنا دوسرا انتظام کرنا
سوال
زید نے فریضہ حج ادا کرنے کی نیت کی ہے، یہ سفر رمضان سے ۵/ ماہ قبل کا ہوگا،حکومت سے ۱۵۷۵ ؍ روپیہ لیں گے، جس کے ۹۲۹ / ریال ملیں گے، جبکہ صرف حج کا خرچہ ۹۴۶ ریال بتلایا گیا ہے، یہ رقم سفر میں بالکل ناکافی ہے، کیا اس کے لئے جائز ہو سکتا ہے کہ سعودی عرب میں اخراجات کی کفایت کے لئے اپنے طور پر کوئی دوسرا انتظام کرے؟ برائے کرم فوری جواب سے نوازیں؟
جواب
اپنے طور پر دوسرے انتظام کی اجازت ہے، مگر قانونی تحفظ کا لحاظ کر لیا جائے، کہ کوئی مصیبت نہ آئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔