ايضاً
سوال
اگر تندرست مرد عورتوں اور بوڑھے مردوں کے ساتھ کسی وجہ سے مزدلفہ نہ ٹھہریں تو اس کو دم دینا ہوگا، ایسی صورت میں عورتیں اور بوڑھے مرد کس طرح تنہا عرفات سے منی اپنے خیمہ میں جاسکتے ہیں، اگر دوسرے تندرست آدمی بھی ان معذوروں کو لیکر عرفات سے منی جا کر ان کو وہاں چھوڑ کر واپس آنا چاہیں، تو آج کل بہت ہجوم کی وجہ مزدلفہ میں آنا اور قیام کرنا مشکل ہو جائے گا، اور دوسرے ساتھیوں کو تلاش کرنا ناممکن ہوگا، بہتیری عورتیں تنہا منی میں رہیں گی، آج کل فتنہ کے زمانہ میں ان کی عزت و آبرو کا ڈر ہے، بعض عورتیں تنہائی میں گھبراتی ہیں،…
جواب
بہتر یہی ہے، کہ سب مزدلفہ میں قیام کریں، ضعیفوں کی وجہ سے زیادہ نصرت ہوگی هل تنصرون الا بضعفائکم، اگر یہ صورت نہ ہو سکے تو ان ضعیفوں کی نگرانی و حفاظت کی خاطر جو تندرست اس وقوف سے پہلے (رات ہی میں) چلا جائے، تو وہ دم دیدے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔