بے وضو قر آن پاک چھونے اور بے غسل مسجد میں جانیکی توبہ
سوال
ایک آدمی نے بے وضو قرآن پاک اکثر چھوا ہے، اور بغیر غسل مسجد میں داخل ہوا ہے، اور اکثر ایام حیض میں اپنی بیوی سے ہمبستر ہوا ہے، لہذا اب وہ نادم ہے، ڈرتا ہے، اور توبہ کرتا ہے، تو اس کا گناہ توبہ سے معاف ہو جائے گا یا نہیں؟ اگر معاف ہونے کی کوئی اور صورت ہو تو جواب عنایت ہو، جو صورت اس کے لئے مفید ہو حکم فرمایا جاوے تا کہ عذاب سے چھوٹے؟
جواب
خدا کے سامنے روئے عاجزی کرے اور سچی توبہ کرے، اللہ تعالیٰ تواب رؤف رحیم ہیں، معاف فرما دینگے حسب وسعت کچھ صدقہ بھی دیدے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔