الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

موتی کی غیبت اور برائی

سوال

کسی متبع شریعت مسلمان مردہ کو ابو جہل چور اور قسم قسم کے ناساز الفاظ سے ملقب کرنا، اور تہمت لگانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اگر کوئی مردہ واقعہ بھی چوری وغیرہ کبائر میں مبتلا تھا، تب بھی اس کے ان افعال کا ذکر کر کے اس کی برائی کرنا غیبت اور حرام ہے، اور مردہ کی غیبت کا گناہ زندہ کی غیبت سے زیادہ سخت ہے، اور اگر واقعہ وہ ان میں مبتلا نہ تھا تو یہ بہتان ہے۔ اس کا گناہ غیبت سے بھی زیادہ ہے۔ ”فلیس شئى من الذنوب اعظم من البهتان،تنبيه الغافلين ص ۶۰ /.

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو