غیر مسلم کی تقریب میں شرکت
سوال
کیا غیر مسلموں کے مذہبی کاموں میں مثلاً مندر بنوانے یا مورتی کے نصب کے موقع پر جشن وغیرہ میں چندہ دینا جائز ہے یا نہیں؟ زید کہتا ہے کہ موجودہ بھارت میں مصلحتاً یا سیاستاً چندہ دینا جائز ہے لیکن حضرت مولانا حفظ الرحمن صاحبؒ نے بہار کے اسکولوں میں گاندھی جی کا مشہور گیت جن من گن پڑھنے سے سختی سے منع فرمایا تھا، لیکن زید نے مصلحتاً جائز کہہ دیا، اس بارے میں کس کا قول درست ہے؟
جواب
حضرت مولانا حفظ الرحمن صاحب مرحوم مغفور کی رائے صحیح ہے، اس راستہ کو بند ہی کیا جائے، ہرگز نہ کھولا جائے، تھوڑے کی اجازت سے بات بہت دور تک پہنچے گی، جس کا نتیجہ بہت خراب نکلے گا، جیسا کہ بعض جگہ مشاہدہ ہے ”من تشبه بقوم فهو منهم“ (الحديث) ”ولا تركنوا الى الذين ظلموا فتمسكم النار“ (الایۃ)۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔