الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گانا سننے کی دلیل

سوال

ایک شخص کہتا ہے کہ گانا سننا جائز ہے، اور دلیل میں یہ حدیث شریف پیش کرتا ہے، کہ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مکان میں چند لڑکیاں گا رہی تھیں، اور آپ سن رہے تھے، اتنے میں حضرت ابو بکر صدیق گذرے تو انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کے گھر میں شیطانی کام کیا، اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابوبکر ان کو اپنے حال پر چھوڑ دو، لہذا آپ سے عرض ہے کہ بتائیے ہم اس شخص کو کیا جواب دیں؟

جواب

چھوٹی بچیاں اگر کچھ پڑھیں، جو نہ گانے کے قواعد راگ وغیرہ سے واقف ہیں، نہ ان کی طرف کسی کو شہوت ہو، نہ وہ پردہ کے قابل ہوں تو ان پر بڑی عورتوں کو قیاس کرنا جن کی آواز میں فتنہ ہو اور صورت بھی فتنہ اور ان سے پردہ بھی ضروری ہے، بالکل غلط ہے، ہرگز قابل استدلال نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو