الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ریڈیو کی خرید و فروخت اور استعمال

سوال

زید ریڈیو کا کام کرتا ہے، اور گھر پر ریڈیو بھی رکھتا ہے، عمر اس پر اعتراض کرتا ہے، کہ ریڈیو رکھنا نا جائز ہے، سوال یہ ہے کہ ریڈیو کس صورت میں رکھا جا سکتا ہے، اور کس صورت میں نہیں رکھا جا سکتا؟

جواب

ریڈیو پر قرآن کریم کی تلاوت ہوتی ہے، تفسیر ہوتی ہے، دینی تقریریں ہوتی ہیں، صحیح خبریں سنائی جاتی ہیں، حالات حاضرہ پر صحیح تبصرہ کیا جاتا ہے، ان امور کا سننا جائز ہے، اور اس مقصد کے لئے ریڈیو گھر میں رکھنا بھی جائز ہے، ریڈیو پر گانا بجانا ہوتا ہے فحش مکاملہ ہوتا ہے، بلا وجہ کسی کو برا کہا جاتا ہے، اور بدنام کیا جاتا ہے، ان امور کا سننا اور اس مقصد کے لئے رکھنا درست نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو