الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ٹرانسسٹر سننا

سوال

ٹرانسسٹر ریڈیو پر خبروں کا سننا کیسا ہے؟ چونکہ آلہ لہو ولعب ہے اس لئے یہ اشکال پیدا ہوا، ورنہ فی نفسہ خبروں کا سننا کچھ قبیح نہیں معلوم ہوتا، ایک مولوی صاحب اپنے گھر پر ریڈیو لگا کر خبر سن رہے تھے، ان کے والد محترم نے منع کیا کہ آپ کے شایان شان نہیں ہے، تو انہوں نے حوالہ دیا کہ شیخ الحدیث صاحب دارالعلوم دیوبند کو میں نے سنتے دیکھا ہے، اب صورت مسئولہ میں جو حکم شرعی ہو اسے تحریر فرمائیں؟

جواب

محض خبروں، تبصروں اور تقریروں کا سننا تو درست ہے، گانا بجانا، اور غلط چیزوں کا سننا منع ہے، یہ آلہ اصالۃً خبروں کو بہت جلد پھیلانے کے لئے موضوع ہے، مگر اس میں لہو ولعب گانا بجانا بھی بہت کثرت سے ہوتا ہے جو ممنوع ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو