قانونی مجبوری کی بناء پر تصویر کھنچوانا
سوال
آج کل جیسا کہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ کسی بھی حکومت کے محکمہ میں جائیے بغیر فوٹو کے کام نہیں چلتا، اسی طرح اگر ڈرائیوری وغیرہ سیکھے اس میں بھی بغیر اس کے اجازت نہیں ملتی، تو کیا ایسی صورت میں ناچیز ٹیکسی ڈرائیوری یا آٹو رکشہ سیکھنا چاہتا ہے اس میں فوٹو کے بغیر حکومت اجازت نہیں دیتی تو کیا فوٹو نکلوا سکتا ہے؟
جواب
جاندار کی تصویر بنانا خواہ فوٹو کے ذریعہ سے ہو یا قلم کے ذریعہ سے یا کپڑے کی بناوٹ میں ہو سب نا جائز ہے، تصویر بنانے والوں کو بہت سخت عذاب ہوگا، آدمی قانون کی وجہ سے مجبور ہو تو وہ معذور ہے، پس اگر آپ ڈرائیوری سیکھنے پر مجبور ہیں کہ بغیر اس کے گزارہ نہیں تو فوٹو میں آپ بھی معذور ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔