معلم مقرر کرنے کے لئے اس کا فوٹو منگانا
سوال
بیرون ہند کے لوگ ہندوستان سے کسی عالم کو بچوں کی تعلیم دینے کی غرض سے بلاتے ہیں، لیکن وہ حضرات اس عالم کا فوٹو صرف دیکھنے کی غرض سے طلب کرتے ہیں، تو کیا فوٹو تصویر کھینچنا جائز ہے، اسی طریقہ سے شادی کے معاملہ میں لڑکے کا فوٹو طلب کرتے ہیں، تو کیا حکم ہے؟
جواب
یہ دونوں چیزیں ایسی نہیں ہیں کہ جن کیلئے حرام کام کی اجازت دی جائے، بچوں کی تعلیم کیلئے معلم کے فوٹو دیکھنے کی کیا ضرورت ہے، اسکے اخلاق و حالات بذریعہ خط معلوم کئے جاسکتے ہیں، یہی حال شادی کا ہے، اس کیلئے بھی فوٹو کی ضرورت نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔