امیر غریب میں فرق احکام شرع میں
سوال
کیا اسلام میں امیر وغریب کا بھی کوئی فرق ہے کہ اگر بڑا آدمی ہو تو چاہے جو کچھ کرے اس کو معاف مسئلہ چھوٹوں کے لئے ہے اور ان ہی کی پکڑ ہوگی۔
جواب
جو احکام عام ہیں ان میں امیر، غریب کا فرق نہیں وہ سب کے لئے یکساں ہیں مثلاً نماز، روزه، امیر وغریب سب پر فرض ہے جو بھی ترک کرے گا سخت گنہگار ہوگا۔ شراب، زنا جھوٹ غیبت، چوری وغیرہ سب کے لئے حرام ہے کسی کی خصوصیت نہیں بعض احکام میں فرق ہے مثلاً زکوۃ، فطرہ، قربانی، حج، مالدار پر فرض و واجب ہے غریب پر نہیں زکوۃ غریب کو لینا جائز ہے مالدار کو لینا جائز نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔