الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نام کے ساتھ ”صدیقی“ لکھنا

سوال

مسلمانوں میں مختلف قوموں کے لوگ اپنے نام کے ساتھ ”صدیقی“ نسبت کے ساتھ اپنے کو منسوب کرتے ہیں، جبکہ یہ حقیقی نسبت ان کے ساتھ نہیں ہے، محض تفاولاً یا کسی اور مقصد کے پیش نظر ایسی نسبت اپنے ساتھ جوڑتے ہیں، تو مذکورہ نسبت کا اپنے نام کے ساتھ جوڑ نا صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

عرف عام میں آج کل ”صدیقی“ اس کو کہتے ہیں جو خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق کی اولاد میں ہو، پس جو شخص ان کی اولاد میں نہ ہو وہ اپنے نام کے ساتھ ”صدیقی“ لکھتا ہے تو یہ درست نہیں، اس سے دھوکا ہوتا ہے، اور نسبت بدلنے والے کیلئے حدیث شریف میں سخت وعید آئی ہے، اس کو پورا پرہیز لازم ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو