هَذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّي خواب کی تعبیر
سوال
میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک رشتہ دار کے گھر گیا، تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ یہ لکھ کر لگا دو، اول الفاظ یاد نہیں رہے، دوسرے الفاظ یہ ہیں هَذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّي مکان دومنزلہ ہے، اس پر لگانے کو کہا، جس آدمی نے کہا وہ ابھی باحیات ہیں، اس کے بعد فوراً گھر آیا، دیکھا کہ میری والدہ صاحبہ لیٹی ہوئی ہیں، اور وہ مجھے قریب بلا کر کہنے لگیں کہ حضرت آدم علیہ السلام کو دنیا کیسے پسند آ گئی تھی، میں نے جواب دیا کہ جنت میں ہمیشہ رہنے کے لئے، پھر انہوں نے کہا کہ اگر میں مرجاؤں تو میری قبر پر تختے جلد لگانا، اگر میں نہ مانوں پھر…
جواب
اس خواب میں دو باتوں کی طرف اشارہ ہے، ایک یہ کہ اس دنیا میں جو چیز بھی ہے اس کو یہ سمجھنا چاہئے کہ یہ محض خدائے پاک کے فضل سے ملی ہے، میری حیثیت ایسی نہیں تھی کہ میں اس کا مستحق ہوتا، نہ میری محنت کو اس میں دخل ہے، دوسری بات یہ ہے کہ انسان کو جو کچھ بھی عمر یہاں دی گئی ہے، اس کا مقصد آخرت کی فکر اور تیاری ہے، اس مقصد کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہئے، کبھی ذہن اس سے خالی نہ رہے،…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔