وطی میں بیوی کا حق شوہر پر
سوال
ایک شخص نے مسئلہ بتاتے وقت یوں فرمایا کہ شادی کرنے کے بعد بیوی سے ہمبستری کرنا صرف ایک مرتبہ ضروری ہے باقی پوری زندگی تبرع ہے یہ مسئلہ درست ہے یا نہیں۔
جواب
اس کا مقصد تو یہ ہے کہ اگر ایک دفع ہمبستری کر لی تو عورت کو قاضی کی عدالت میں درخواست دیکر کہ میرا شوہر نا کارہ ہے مجھے نکاح ثانی کی اجازت دی جاوے نکاح فسخ کرانے کا اختیار نہیں ویسے دیانةً شوہر کو لازم ہے کہ ہمبستری کر کے عورت کو مطمئن رکھے ایسا نہ ہو کہ اس کا میلان دوسرے کی طرف ہو جاوے۔ (ہکذافی در المختار)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔