باپ کو ستانے کا وبال
سوال
میرا لڑکا صحبت زید کی وجہ سے میرا نا فرمان ہے، مجھ کو ستاتا ہے، میں نے بہت فتاوی منگا کر اس کو سنائے کہ اس کی اصلاح ہو، مگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا، اس کے متعلق آپ بھی فتوی دیں کہ ایسے لڑکے کے لئے اللہ ورسول کا کیا حکم ہے؟
جواب
والد کا بہت بڑا حق ہے، والد کی خدمت اور خوشنودی سے اللہ پاک کی خوشنودی اور جنت حاصل ہوتی ہے، والد کو ناراض کرنے سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتے ہیں والد کو ستانا اور تکلیف پہنچانا سخت محرومی ہے، اس کا وبال دنیا و آخرت دونوں جگہ بھگتنا ہوتا ہے، لڑکے کو اپنی حرکتوں سے باز آنا اور توبہ کرنا چاہئے، ورنہ انجام نہایت سخت اور نا قابل برداشت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔