سسرال میں جانا اور کھانا
سوال
زید کی منکوحہ ہندہ اپنے والد بکر کے وہاں جاتی ہے، بکر ہی قیام و طعام کا خرچ پورا کرتا ہے۔ بکر کو اس بارے میں کوئی ناگواری نہیں معلوم ہوتی۔ زید بھی کبھی بکر کے یہاں مہمان بنتا ہے اور کبھی کبھی ناگواری بھی محسوس کرتا ہے۔ ایسی حالت میں زید کا خود وہاں قیام کرنا کیسا ہے؟
جواب
زید کی زوجہ اپنے والد کے مکان پر زید کی اجازت سے رہے اور زوجہ کے والد اپنی لڑکی کا خرچہ بخوشی برداشت کریں تو زید پر کوئی پکڑ نہیں۔ اور زید کو اگر خوش دلی سے کھانا کھلائیں تب بھی پکڑ نہیں۔ اگر زید کو اس کا احساس ہو کہ زید کا کھانا ان پر بار ہے اور وہ اس سے خوش نہیں تو زید کو وہاں نہیں کھانا چاہئے اور زید کے قیام سے اگر ان کو ناگواری ہو تو وہاں قیام بھی نہیں کرنا چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔