جس کا مال مشتبہ ہو اس کے یہاں خوراکی دے کر کھانا
سوال
مجھے اپنی خوراک کے حلال یا حرام ہونے کے بارے میں بہت تشویش ہے،میرا کھانا پینا ایک ایسے شخص کے پاس ہے جس کا مال حرام اور مشتبہ ہے، ایسے شخص کے پاس خوراکی دے کر کھانا کھانا میرے لئے شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اگر اس کا مال بالکل حرام ہے یا غالب مال حرام ہے تو اس کا کھانا آپ کیلئے جائز نہیں، اپنا انتظام کہیں اور کریں، اور اگر اس کا اکثر مال حلال ہے اور کم مقدار میں حرام ہے، اور وہ سب مخلوط ہے تو آپ کو اس کے کھانے کی گنجائش ہے، اگر محض مشتبہ ہے تو پھر پریشان ہو کر تشویش میں نہ پڑیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔