درگاہ میں آیا ہوا پیسہ دینی یا دنیاوی تعلیم پر
سوال
ہمارے علاقہ میں بہت بڑا درگاہ ہے جو بہت مشہور ہے، جس کی روزانہ آمدنی کے طور پر نیاز وغیرہ سے بہت جمع ہوتا ہے، کچھ فلوس فراہم کئے ہیں، جو نیاز کے طور پر آتے ہیں، اس فراہم کئے ہوئے پیسہ کو کیا کہتے ہیں؟ فراہم کئے ہوئے پیسے کس طور پر استعمال کر سکتے ہیں، کیا اس پیسے کو دین سکھانے والے اسکولوں کو یا دنیاوی سکھانے والے اسکولوں پر خرچ کر سکتے ہیں؟
جواب
اللہ کے نام پر غرباء کو کچھ دیکر ایصال ثواب کر دینا شرعاً درست ہے، اس قسم کا جو روپیہ درگاہ کے ذمہ دار صاحب کو دیا گیا ہو وہ غرباء کو بھی دے سکتے ہیں، اور دین کے دوسرے کاموں میں بھی صرف کر سکتے ہیں، اور جو چیز غیر اللہ کے نام پر دیجائے اسکا لینا اور خرچ کرنا درست نہیں، اس واسطے مناسب یہ ہے کہ دینے والوں کو پوری تفصیل کے ساتھ مسئلہ بتایا جائے کہ وہ اللہ کے نام پر دیں اور اسکا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔