مؤکل اور جن کو تابع کرنا
سوال
موکلین کا جنات کا بذریعہ آیات قرآنی تابع کرنا کیا حکم رکھتا ہے اگر ان کے ذریعہ کسی کار خیر کو انجام دیا جاوے مثلاً زید یا اس کے مکان میں آسیب کا اثر ہے اس کو ان کی قوت خفیہ کے ذریعہ سے زائل کر دیا تو باعث اجر ہو گا یا نہیں؟
جواب
موکلات اور جنات کا تابع کرنا اگر آیات قرآنی کو نا جائز طریق پر عمل کرنے سے ہو تو نا جائز اور حرام ہے اگر جائز طریق پر عمل کرنے سے ہو تب بھی اپنے منافع کی غرض سے ایک دوسری مخلوق کو پریشان کرنا اور تابع کرنا جائز نہیں، نیز اس میں بہت سے مفاسد ہیں بعض دفعہ نا تجربہ کاری سے عمل الٹا پڑ جاتا ہے بعض دفعہ نا واقفیت سے الفاظ صحیح نہیں پڑھے جاتے جس سے معنی بدل جاتے ہیں اور عذاب کا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔