قرعہ کی تفصیلات
سوال
ایک عورت بیمار ہے اور اس عورت کا علاج مختلف ڈاکٹر اور حکیموں سے کرایا گیا لیکن کہیں بھی آرام نہیں ہوا۔ جب اس عورت کو کہیں بھی ان علاجوں سے فرق نہ پڑا تو برادری کے بڑے بڑے لوگوں نے کمیٹی کی اور ایک عامل سے کہا کہ تم اگر قرعہ ڈالنا جانتے ہو تو قرعہ کے ذریعہ سے معلوم کرو۔ اس عورت کو جن کا اثر ہے یا کوئی جسمانی قدرتی مرض یا جادو ہے۔ اس قرعہ ڈالنے والے شخص نے قرعہ کے ذریعہ معلوم کر کے بتلایا کہ اس عورت پر جادو کا اثر ہے، حالانکہ قرعہ ڈالنے والا شخص کوئی خاص ماہر عملیات کے فن میں نہیں ہے۔
جواب
قرعہ کا حاصل یہ ہے کہ ایک کام میں دو صورتیں ہیں اور دونوں شرعاً برابر ہیں، جس صورت کو چاہے اختیار کر لیا جاوے محض اطمینان کے لئے قرعہ اندازی کر لی جاتی ہے۔ مثلاً ایک شخص کے دو بیویاں ہیں، اس کو سفر میں جانا ہے، شریعت کی طرف سے اس کو اجازت ہے جس بیوی کو چاہے سفر میں ساتھ لے جائے دوسری کو اعتراض کا حق نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔