الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چور کا پتہ معلوم کرنا پنڈت سے

سوال

بکر کے گھر سے مال چوری ہو گیا ہے، اور پتہ نہیں ہے کہ کس نے لیا ہے، اب بکر پنڈت کے گھر جاتا ہے، اور پوچھ کر آتا ہے، اور چور پکڑتا ہے، سزا دیتا ہے، اب بکر کو پورا یقین ہو گیا کہ پنڈت نے صحیح کہا ہے عوام کو بھی یقین ہو گیا ہے، کیا مسلمانوں کے لئے ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب

پنڈت وغیرہ کسی سے غیب کی باتیں دریافت کرنا اور اس پر یقین رکھنا سخت گناہ ہے، مسلمانوں کو اس سے توبہ لازم ہے، ہرگز اس کے پاس نہ جائیں نہ اس سے باتیں دریافت کریں اس سے ایمان سلامت رہنا دشوار ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو