عملیات سے متعلق چند ضروری و مفید سوالات
سوال
(۱) ایک متوسط آمدنی والا شخص جس کے کئی ذریعہ آمدنی ضروریات زندگی کے لئے کافی ہیں، کیا مزید آرام و آرائش کے لئے نقوش و تعویذات پر معاوضہ یا نذرانہ لے سکتا ہے؟ (۲) تعویذات و نقوش کو دنیاوی منافع کے حصول کی غرض سے استعمال کرنا کیسا ہے؟ (۳) کیا ضرورت مند اور مریض کو بطور تعویذ آیت تحریر کر کے دے سکتا ہے تا کہ مریض بازو پر یا گلے میں باندھے؟ اعداد کے ذریعہ نقوش پُر کرنے کی کیا حیثیت ہے؟ کیا عملیات میں عربی کے علاوہ دیگر زبان مثلاً عبرانی وغیرہ کے غیر مانوس الفاظ استعمال کیا جا سکتا ہے؟ (۴)
جواب
(۱) ایک قسم کا معالجہ ہے جو شخص واقف ہوا اور صحیح طریقہ پر علاج کرے تو نذرانہ لے سکتا ہے۔ حسبہ للہ خلقت کو نفع پہونچانا اعلیٰ بات ہے۔ (۲) جائز منافع دنیویہ کے لئے جیسے دفع مرض کے لئے جائز تعویذات ونقوش کا استعمال کرنا جائز ہے۔ (۳) آیات دے سکتا ہے مگر تعویذات کو موم جامہ کر کے ایسے طریقہ پر استعمال کرے کہ بے وضو اس کا مس نہ ہوں۔ اعداد کے ذریعہ بھی نقوش دینا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔