عمل برائے گمشدہ
سوال
گم شدہ چیز کے لئے کوئی عمل براہ کرم تحریر فرمائیں۔
جواب
دو رکعت تنہائی میں صلوٰۃ الحاجة کی نیت سے پڑھ کر درود شریف سات دفعہ سورہ لقمان رکوع (۲) کی آیت يَا بُنَيَّ إِنَّهَا إِنْ تَكُ سے (لَطِيفٌ خَبِيرٌ) تک ۱۹/ دفعہ پھر یا حفیظ ۱۱/ دفعہ پھر درود شریف ۷/ دفعہ پڑھ کر دعاء کی جائے کہ اے خدائے پاک میں گنہگار ہوں، تو غفار ہے، میں عاجز ہوں تو قادر ہے، میں نادان ہوں تو دانا ہے، میں ضعیف ہوں تو قوی ہے، میں محتاج ہوں تو غنی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔