یٰسین شریف کا ختم
سوال
بہت سی عورتیں اپنی ضرورتوں کو پوار کرنے کے لئے اور پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے یٰسین شریف ۱۴/ یا ۱۷/ بار پڑھ کر اس کا ثواب حضور اکرم ﷺ کو اور سب کو پہونچا کر اپنے واسطے دعا کر لیتی ہیں یہ طریقہ بھی جائز ہے یا نہیں؟
جواب
سورہ یٰسین شریف کو ۱۴/ یا ۱۷/ دفعہ پڑھ کر دعا کرنے کا عمل اگر تجربہ سے مفید ثابت ہو اور اس سے مصائب دور ہو جاتے ہوں تو درست ہے مصائب دور کرنے کیلئے اصل عمل حقوق اللہ اور حقوق العباد کا ادا کرنا اور گناہوں سے پرہیز نیز سنت کی اشاعت کرنا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔