جنات کے دفعیہ کے لئے خنزیر کی بھینٹ چڑھانا
سوال
ہندہ پر بعقیدہ عوام آسیب کا خلل ہے وہ وقتاً فوقتاً کھیلتی رہتی ہے اور ہندہ اور اس کے گھر کے لوگوں نے مسلم عاملین کو دکھا کر ہندو اوجھا کو دکھایا اس نے اپنے طریقہ کار اور عقیدہ کے مطابق اس کی دیکھ بھال کی لیکن ہندہ اچھی نہ ہوئی۔ اوجھا کے گھر آتے جاتے ہندہ نے دیکھا کہ دوسرے اس طرح کے مریض کے لئے ہندو عامل خنزیر کی بھینٹ چڑھاتا ہے اور وہ اچھے ہو رہے ہیں۔
جواب
بھینٹ چڑھانا سخت غلطی ہوئی خنزیر کی بیع وشراء بھی باطل ہے اور معصیت ہے ان لوگوں کو توبہ واستغفار لازم ہے غیر اللہ کے نام کی نذر کو بحر میں شرک لکھا ہے اس لئے احتیاط کا بھی تقاضہ یہ ہے کہ وہ کلمہ پڑھ کر تجدید ایمان بھی کر لیں، اور اپنی غلطی کا اقرار ندامت کے ساتھ کریں پھر ان کا بائیکاٹ ختم کر دیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔